چترال (ڈیلی چترال نیوز)سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد اور انجینئر فضل ربی پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شامل ہو گئے۔سابق صدرآصف علی زرداری شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے چترال کے عوام ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ دیا ہے چترال کے عوام میرے لیے اجنبی نہیں، لاڑکانہ کے بعد چترال بھٹوخاندان کادرسرا گھر ہے اورپیپلز پارٹی نے چترال کو ہمیشہ خصوصی اہمیت دی ہے، ذوالفقار علی بھٹواوربینظیر بھٹوکے دور میں چترال کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کو نہ پہلے حکومت کرنا آئی اور نہ اب جب کہ ہم پاکستان کو سنبھالیں گے اور دوستوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔پشاور میں چترال سے سابق ایم پی اے حاجی غلام محمداورانجینئرفضل ربی جان کے