310

چترال گرم چشمہ روڈ میں رونڈور کے مقام پر دو گاڑیوں میں خطرناک تصادم

چترال (پریس ریلیز)چترال گرم چشمہ روڈ میں رونڈور کے مقام پر دو گاڑیوں میں خطرناک تصادم جس کے نتیجے میں چار افرادشدید زخمی ہوئے اور متعدد افرادکو معمولی چوٹیں آئیں۔جس میں DFOوائلڈ لائف اور SDFOوائلڈ لائف بھی شامل ہیں۔یہ اس مقام پر تیسرا اکسیڈنٹ ہے ۔پچھلے دنوں اس مقام پر موٹر سائکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے ۔اسمیں اگرچہ ڈرائیور حضرات کی غفلت بھی شامل ہے ۔مگر اصل قصوروار متعلقہ ٹھیکدار،NHAکی ConsultentاورC&Wڈیپارٹمنٹ ہے ۔کیوں کہ یہ روڈ جوکہ جاپان کی حکومت کے مالی تعاون سے سنگور سے پچھیلی کے مقام تک تقریباُ12 کلومیٹرتک بلیک ٹاپنگ کا کام 2015 ء کوشروع کیا گیا تھا۔ ابھی تک نامکمل پڑی ہے ۔یہ روڈ 12 فٹ چوڑا بلیک ٹاپ اور 3 فٹ سائڈپر شولڈر کنکریٹ ہونا تھا دونوں ملاکے 15فٹ چوڑاہونا تھا ۔جوکہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر مختلف جگہوں پر تقریباُ7 کلومیٹر کنکریٹ نہیں کیا گیا ہے جسکی وجہ سے سڑک تنگ رہ گئی ہے ۔ اور خاص کر مختلف موڑ پر اکثر اکسیڈنٹ ہوتے رہتے ہیں۔ اور یہ مخصوص جگہ جہاں پر اکثر اکسیڈنٹ ہوتے رہتے ہیں میں سایٹ کنکریٹ نہیں ہے اور ساتھ میں اس جگہ پر کلورٹ بھی نامکمل پڑی ہے ۔میں نے اس سلسلے میں ٹھیکدار کے کارندوں سے بات کی تو انھوں نے نیا کلورٹ بنانے کے بجائے پرانے کلورٹ کو مرمت کرکے چلے گئے۔جس کی وجہ سے اس جگہ پر کھڈارہ گیا تو میں نے NHA کی Consultent سے شکائت کی کہ یہ جگہ خطرناک موڑ ہے اس میں کلورٹ صحح کرائیں اور سایٹ میں کنکریٹ بیلپھوک سے رونڈور تک نامکمل ہے اسکو بھی پورا کرائیں مگر کوئی توجہ نہ دی گئی۔اسلئے FIR میں انکو بھی شامل کیا جائے اور حکومت کے ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل انکائری کروائیں کہ یہ روڈ کیوں ابھی تک نامکمل پڑی ہے اور متعلقہ ٹھیکدار اور اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں