200

نئے شامل ہونے والوں کوپاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے پرخوش آمدیدکرتے ہیں؍صدراپرچترال امیراللہ

بونی (پرویزلال)منگل کے روزپاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال کے کارکنان کاایک ہنگامی اجلاس زیرصدارت پاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال کے صدرامیراللہ نے منعقدہوا۔جس میں جنرل سیکرٹری اپرچترال حمیدجلال اورکارکنان کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔میٹنگ میں ضیاء اللہ افریدی،حاجی غلام محمد،قربان علی،ارباب انیس خلیل ،عثمان خان اورنجینئرفضل ربی جان کے پی پی پی میں غیرمشروط طورپرشامل ہونے پرمبارک باد دیتے ہیں ۔اس موقع پر امیراللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے شامل ہونے والوں کوپاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے پرخوش آمدیدکرتے ہیں ااوراس اُمیداظہارکاکیاگیاکہ نئے شامل ہونے والے حضرات اپنی توانائیاں اورصلاحتیں پارٹی کومنظم اورمضبوط کرنے کے لئے استعمال کریں گے اورآئندہ کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی چترال کے ساتھ اپنے تعلق کومضبوط کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ تمام فیصلے پی پی پی اپرچترال کے تنظیم اورکارکنان کے مشورے سے انجام پائیں گے تاکہ 2018ء کے الیکشن میں بھرپورطریقے سے کامیابی حاصل کیاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں