213

الیکشن کمیشن مین پانچ نئی سیاسی جماعتوں کا اندارج کر دیا گیا۔ کل رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد تین سو پچاس تک پہنچ گئی ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پانچ نئی رجسٹرڈ ہونے والی سیاسی جماعتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔ الیکشن کمیشن میں کل رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد تین سو پچاس ہو گئی۔نئی سیاسی جماعتوں میں فلاح پاکستان لیگ۔ پیپلز موومنٹ آف پاکستان اور تبدیلی پسند پارٹی رجسٹرڈ کی گئی ہیں جبکہ پاکستان ملت پارٹی اور پاکستان تحریک عوامی حقوق کو بھی رجسٹرڈ کر لیا گیا۔ نئی سیاسیجماعتوں نے انٹرا پارٹی تفصیلات۔ عہدیداروں کے نام اور انٹرا پارٹی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں