377

گندھارا ہند کو بورڈ پشاور کے زیر اہتمام 8اکتوبر 2017کو چترال میں منعقد ہونے والے غیر معمولی ورکشاپ کے انتظامات کو آخری شکل

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) گندھارا ہند کو بورڈ پشاور کے زیر اہتمام 8اکتوبر 2017کو چترال میں منعقد ہونے والے غیر معمولی ورکشاپ کے انتظامات کو آخری شکل دینے کے سلسلے میں ایک اجلاس چترال پریس کلب میں منعقد ہوا ۔ جس میں ممتاز دانشور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی ، صدر انجمن ترقی کھوار چترال شہزادہ تنویرالملک اور کو آرڈنیٹر وکشاپ محکم الدین نے شر کت کی ۔ اجلاس میں ” چترال کے قدرتی وسائل اور درپیش مسائل “کے موضوع پر ہونے والے اس ورکشاپ کو چترال کیلئے انتہائی اہم قرار دیا گیا ۔ اور اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ ورکشاپ میں چترال کے جملہ قدرتی وسائل کے بارے میں معلومات کو یکجا کیا جائے گا ۔ اور درپیش مسائل کے حل کیلئے ورکشاپ کے شرکاء کی سفارشات پر عملدر آمد کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کے سلسلے میں حکومت سے اپیل کی جائے گی ۔ ورکشاپ میں ڈیڑھ سو سے زیادہ انٹلیکچولز کی شرکت متوقع ہے ۔ واضح رہے ۔ کہ گندھارا ہند کو بورڈ پشاور نے گذشتہ سال زبان و ادب کی ترقی کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا تھا ۔ جس میں زبان و ادب کی ترویج میں بہت مدد ملی۔ متوقع ورکشاپ کے انعقاد سے گندھارا ہندکو بورڈ پشاور اور چترال کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اداروں اور افراد کے مابین روابط قائم کرنے میں بہت مدد ملے گی ۔ اور اس کے بہت مثبت نتائج نکلیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں