440

ضلع نظامت کاانتخابات مکمل،مغفرت شاہ ڈسٹرکٹ اورمولانا عبدالشکورضلعی نائب ناظم منتخب

چترال (ڈیلی چترال نیوز)جماعت اسلامی اور جے یو ائی کی طرف سے حاجی مغفرت شاہ ناظم اور عبدالشکور مولانا نائب ناظم جبکہ جے یو ائی ناراض گروپ اورپی ٹی آئی کامشترکہ اُمیدوار مولانا عبدالرحمن ضلع ناظم اورعبداللطیف نائب ضلع ناظم تھے۔حاجی مغفرت شاہ22ووٹ لیکرڈسٹرکٹ ناظم منتخب ہوئے جن کے مقابلے میں مولاناعبدالرحمن 15ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس طرح مولانا الشکور جے یوآئی 22ووٹ لے کر ضلعی نائب،مولانامحمدالیاس16ووٹ لے کر تحصیل ناظم چترال ،مولانا یوسف10ووٹ لے کر تحصیل ناظم مستوج،خان حیات اللہ خان15ووٹ لے کرتحصیل نائب ناظم چترال اورفخرالدین 9لے کرنائب تحصیل ناظم مستوج منتخب ہوئے۔عبداللطیف پی ٹی آئی 15،حاجی سلطان پی ٹی آئی 6،خوش محمدپی ٹی ائی 6،سردارحکیم پی ٹی آئی 6اورمحسن حیات نے 7ووٹ لے کردوسری پوزیشن حاصل کی ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افیسرچترال حافظ قیصرانی نے حتمی نتائج کااعلان کرتے ہوئے نومنتخب نمائندوں سے حلف لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں