252

ماہ محرم کے تقدس کا تقاضا ہے کہ مسلمان ملکر محبت،رواداری اورہمدردی کے پیغام کو عام کریں۔مولانا خلیق الزمان

چترال/محرم اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اس مہینے کے تقدس کا تقاضا یہ ہے کہ مسلمان ملکر محبت،رواداری،ہمدردی کے پیغام کو عام کریں اور دشمنوں کی سازشوں کا مل کر مقابلہ کریں۔یہ باتیں شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اُنہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ غیروں کی تقلید کی جگہ اسلامی شعائر سے آگاہی حاصل کریں اسلامی مہینوں کے حوالے سے آگاہی،اسلامی اہمیت کے دنوں کا علم حاصل کریں تاکہ ہماری نئی نسل کو اسلامی شعائر سے مکمل آگاہی حاصل ہو۔مولانا خلیق الزمان نے دعاکی کہ اللہ پاک مسلمانوں کو موجودہ کشمکش میں سرخرو کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں