214

خیبرپختونخواحکومت کا ہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈز ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

پشاور۔خیبرپختونخواحکومت نے ہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈز ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے محکمہ انتظامی امور سے رابطہ کیا ہے تاکہ ایکٹ میں ترمیم کو حتمی شکل دے کر صوبائی کابینہ کے اجلاس سے منظوری لی جائے ، دستیاب دستاویزات کے مطابق انرجی اینڈ پاورڈویلپمنٹ فنڈآرڈیننس ختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے انرجی اینڈ پاورڈیپارٹمنٹ کو تیل اور گیس کے پراجیکٹس فنانس کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔انہیں مشکلات کو دور کرنے کے لئے سیکرٹری انرجی اینڈ پاور نے ہائیڈل ڈویلمنٹ فنڈ میں ترمیم کرنے کے لئے وزیر اعلی سے باقاعدہ منظوری لے لی ہے جس کے بعد محکمہ انرجی اینڈ پاور نے مجوزہ ترامیم ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کیا ہے تاکہ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کیبنٹ وونگ مجوزہ ترامیم کو کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے پر لاسکے اور اس کی باقاعدہ منظوری کابینہ سے لی جائے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں