297

کراچی میں مچھلی کے فیکٹری میں کام کرنے والے تین چترالی نوجوان ٹینک میں گرکرجل کرہلاک

چترال (نامہ نگار)کراچی میں مچھلی کے فیکٹری میں کام کرنے والے تین چترالی نوجوان ٹینک میں گرکرجل کرہلاک ہوگئے ۔جن میں سے دوکاتعلق گرم چشمہ بشقیراورایک کاتعلق کریم آبادبرشگرام بتایاجارہاہے ۔ذرائع کے مطابق بہادراللہ اوربہادرخان ولدیمبوخان سکنہ بشقیرگرم چشمہ ،عبدالرحمن ولدعبدول سکنہ برشگرام کریم آبادکراچی میں مچھلی کے فیکٹری میں کام کرتے وقت کیمیکل ٹینک میں گرجل گئے جن کی لاشیں چترال روانہ کردئیے گئے ہیں۔یہ سب محنت کش تھے اپنے اپنے گھروں کے کفیل تھے اب اللہ جانے کتنے گھروں میں چولھا نہیں جلے گاکتنے گھروں میں بالکل اندھیرا ہوگیا ہے اس دلخراش واقعے پر جنتا بھی تاسف کیا جائے کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں