507

ضلعی نظامت اور نائب نظامت کے الیکشن میں جماعت اسلامی اور جے یوآئی پر مشتمل دینی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مغفرت شاہ ضلع ناظم منتخب

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) ضلعی نظامت اور نائب نظامت کے الیکشن میں جماعت اسلامی اور جے یوآئی پر مشتمل دینی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مغفرت شاہ ضلع ناظم جبکہ جے یو آئی کے مولانا عبدالشکور نائب ناظم منتخب ہوگئے ۔ ان کا مقابلہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ناراض گروپ پر مشتمل انتخابی اتحادکے ساتھ تھا جس کا جے یو آئی کی طرف سے ضلع نظامت کا امیدوار سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے عبداللطیف نائب نظامت کا امیدوار تھا۔ دینی جماعتوں کی اتحاد کو 37کے ہاؤس میں 22جبکہ ہارنے والوں کو 15ووٹ ملے اور اے پی ایم ایل کا شہزادہ پرویز گرفتاری کی وجہ سے ووٹ نہ ڈال سکے۔ ضلع کونسل کی افتتاحی سیشن کی صدارت ریٹرننگ افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر چترال حافظ سعد نواز خان قیصرانی نے کی جس کی معاونت اے اے سی عبدالاکرم کررہے تھے ۔ پولنگ پرامن ماحول میں منعقد ہوئے۔ دریں اثناء دینی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا محمد الیاس تحصیل ناظم چترال اور حیات اللہ خان نائب ناظم منتخب ہوگئے اور اسی اتحاد کے امیدوار مولانا محمد یوسف تحصیل ناظم مستوج اور فخر الدین نائب ناظم منتخب ہوگئے۔ تحصیل کونسل چترال کی افتتاحی سیشن کی صدارت ریٹرننگ افیسر اور ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسر افسر علی خان جبکہ تحصیل کونسل مستوج کی سیشن کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر مستوج مہناس الدین کرررہے تھے۔ الیکشن کے نتائج کے اعلان کے فوراً بعد ضلع ناظم سمیت تمام ناظمین سے حلف لے لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں