305

جمعیت علماءاسلام ضلع چترال کے ضلعی کابینہ کا اجلاس،جذبہ خیرسگالی کے طور پر معطل اراکین کو بحال

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)جمعیت علماءاسلام ضلع چترال کے ضلعی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت قاری عبدالرحمن قریشی ہوا جسمیں سیاسی صورت حال پر سیر حاصل بحث ہوئی اور ذیل فیصلے ہوئے. 1. جذبہ خیرسگالی کے طور پر معطل اراکین کو بحال کیا گیا. 2. اہم اہم سیاسی شخصیات نے ضلعی قیادت کے ساتھ جمعیت میں شامل ہونے کیلئے رابطے کئے ہیں،بحث مباحثے کے بعد فیصلہ ہوا کہ ضلعی قیادت باضابطہ طور پر ان شخصیات کو جے یو آئی میں شامل کرنے کیلئےعملی قدم اٹهائے گی. 3.حاجی غلام محمد کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعداب ان کا جے یو آئی کے ساتھ سیاسی وابستگی نہیں رہی،لہذا تمام جماعتی ساتهی ان سے سیاسی وابستگی نہ رکہیں. 22.4 اکتوبر بروز اتوار ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا. 8.5 اکتوبر کوتحصیل ارندو کے مجلس عمومی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا. 6. ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جوناراض ساتهیوں کومناکر جماعتی صفوں میں شامل کرنے کی کوشش کرے گی. 7. تمام تحصیل جماعتوں کو هدایت کی گئی کہ وہ15 دن کے اندر اپنے اپنے یوسیز کو بحال اور فعال کرکے ضلعی جماعت کو تحریری طور پر رپورٹ کریں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں