212

گلگت پولیس کالج میں مضر صحت کھانا کھانے والے درجنوں پولیس اہلکار ہسپتالوں پہنچادیے

گلگت (فرمان)پولیس ٹریننگ کالج سکوار میں زیر تربیت اہلکاروں نے کیڑے مکوڑے ملا کھانا کھایا ۔ جس کے بعد درجنوں اہلکاروں کی حالت بگڑ گئی اور اچانگ اولٹیاں ہونے کیساتھ ساتھ چکر آگئے ۔ جس پر پولیس ایمبولینس اور پولیس کی گاڑیوں میں ہنگامی طور پر ڈسڑکٹ ہسپتال اور سٹی ہسپتال کے علاوہ نجی ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ۔ جہاں داخل مریضوں نے بتایا کہ مضر صحت کھانا فراہم کرنا روز کا معمول ہیں اب سب کو ہسپتال پہچنا پڑا ۔پولیس اہلکاروں کی ہے جبکہ کھانے کی پلیٹس میں دال کیساتھ کیڑے واضع طور پر نظر آتے ہیں ۔ پربت ٹائمز نیوز پرنسپل پولیس کالج گلگت کے مطابق تحقیقات کیلئے کھانا تیار کرنے والے تین اہلکاروں کو پولیس کالج کے حوالات میں تحقیقات کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب پولیس اہلکاروں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز نے بھی پولیس اہلکاروں کی حالت بگڑنے کی وجہ مضر صحت کھانا فراہم کرنا بتایا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں