چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال کے معروف عالم دین مولانا حافظ عبداللہ نے جمعیت علمائے اسلام کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ پارٹی کے ضلعی صدر عبداللطیف اور دوسرے رہنماؤں اسرارالدین،محمد قاسم، آفتاب ایم طاہر، مختار علی شاہ، حیدر نبی ، خیرالرحمن اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے وجوہات بیان کرتے ہوئے کہاکہ مروجہ انتخابی سیاسی طریقہ کار کے اندر جے یو آئی کی انتخابی ممکن نہیں ہے جبکہ عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے عدل وانصاف کے جس ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اس میں اسلام کے منصفانہ اور عادلانہ طرز حکومت کا عکس نظرآتا ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کاکارنامے بیان کرتے ہوئے کہاکہ سکول کے بچوں کے لئے قرآن پاک کی تعلیم لازمی کرنا، سود کی لغنت ختم کرنے کے لئے عملی قدم اٹھانا، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات، چترال یونیورسٹی کا قیام، منصفانہ معاشرے کی قیام کے لئے پولیس میں تاریخی اصلاحات اور سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے لئے شفاف نظام کا قیام ایسے اقدامات ہیں جوکہ اسلام کے زریں اصولوں کے عیں مطابق ہے اور ان ہی کی وجہ سے وہ اس جماعت میں شمولیت پر مجبور ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر بھی اسلام اور