234

صوبیدار (ر) امیر اللہ کا 2018کے جنرل الیکشن میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)امیر اللہ (ر) صوبیدار17 سال فوکس پاکستان میں خدمات انجام دینے کے بعد گزشتہ دنوں فوکس پاکستان سے ریٹائر ہوگئے۔ اپنے اعزاز میں دیئے گئے الوادعی پارٹی کے بعد میڈیاکو جاری کئے گئے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی جیسے شاندار ادارے میں خدمات سرانجام دینا بطور پاکستانی ان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ پاکستان آرمی میں سروس کے دورانیے کو اپنی زندگی کا سب سے بہترین وقت قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے کچھ بھی اور کبھی بھی کرنے کے لئے میں اور میری اولاد ہمیشہ تیار رہیں گے۔ فوکس پاکستان کے ساتھ انہوں نے 17 سال کا عرصہ گزارا۔ فوکس پاکستان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ فوکس پاکستان میرے لئے ایک اعلیٰ پائے کی یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہے۔ جو کچھ میں نے فوکس میں سیکھا وہ دنیا بھر کے ٹاپ لیول کے یونیورسٹیز میں بھی ناممکن سا لگتا ہے۔فوکس پاکستان میں سروس کے دوران چترال اور چترال سے باہر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے میل جول اور ان کے تجربات سے سیکھنا ایک بہترین تجربہ تھا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 2018 کے جنرل الیکشن میں بطور امیدوار حصہ لینا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ اپنے لائحہ عمل کا بہت جلد میڈیا کے ذریعے اعلان کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ شروع کرچکے ہیں اور باہمی عوامی مشورے کے بعد وہ باقاعدہ طور پر اپنے الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں