چترال(نمائندہ )پاکستان پیپلزپارٹی اپر چترال کے زیر اہتمام حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ناموار سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہنے کے لئے بونی کے ایک ہوٹل میں پی پی پی کارکنان کا پروقار اجلاس زیر صدارت امیر اللہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال منعقد ہوا۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے جنرل سیکرٹری حمید جلال نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور نئے شامل ہونے والوں کو پھولوں کے ہار پہنائے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد نے کہا کہ اُنہوں نے پیپلز پارٹی کی مقبولیت،کارکنان کا اخلاص اور پارٹی قیادت کے ویژن سے متاثر ہوکرغیر مشروط طورپر پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔جماعت اسلامی کو چھوڑ کر پی پی پی میں شامل ہونے والے چترال کے معروف سیاسی شخصیت انجینئر فضل ربی جان نے اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کو تعصبات اور علاقہ پرستی سے پاک ایک وفاقی اور غریب پرور پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چترال میں