393

چترال کے ممتازادیب ،شاعراور سینئر صحافی تاج محمد فگار جمعرات کے روز اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے

چترال ( ڈیلی چترال نیوز) چترال کے ممتازادیب ،شاعراور سینئر صحافی تاج محمد فگار جمعرات کے روز اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے ان کی عمر78سال تھی۔وہ گزشتہ تین دہائی سالوں سے روز نامہ جہاد پشاور اور دوسرے اخبارات کے ساتھ منسلک تھے جبکہ چترال پریس کلب میں وہ مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے جن کا شمار چترال کے بانی صحافیوں میں ہوتا تھا ۔ وہ صاحب طرزشاعر بھی تھے جن کے کھوار شاعری کے دو مجموعے بھی شائع ہوچکے ہیں جن میں مرگست کو بہت ہی پذیرائی ملی۔ ان پر جمعرات کے صبح ہارٹ اٹیک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ان کی نمازجنازہ جمعہ کے روز10جنگ بازارمسجدکے احاطے میں اداکی جائے گی اوران کے آبائی قبرستان واقع ژانگ بازار میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ وہ پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر (ریٹائرڈ ) اسرارالدین ، سابق ایم۔ ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈاکٹر فدا عزیز الدین، کپٹن (ریٹائرڈ ) سریر الدین ، کھوار کے ادیب اور شاعر نسیم احمد اور علاء الدین صابرکے چچا زاد بھائی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچترال مہناس الدین ، آئی ۔بی کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر تمیز الدین ، ڈینٹل سرجن محب الدین ،اظہرالدین ،مظہرالدین کے چچا ،ڈپٹی اکاونٹ جنرل پاشاہ،(ر)میجرسیف اللہ کے سسر اور الفلاح بنک کے افیسر فہد افتخار الدین کے والد بزرگوار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں