231

گرم چشمہ میں ایس آر ایس پی کے زیر نگرانی 40کلوواٹ بجلی گھر کا افتتاح

گرم چشمہ(نمائندہ)گرم چشمہ میں ایس آر ایس پی کے زیر نگرانی 40کلوواٹ بجلی گھر کا افتتاح کیا گیا ۔اس بجلی گھر سے دارالعلوم گرم چشمہ سمیت 20گھرانے مستفید ہونگے۔افتتاحی تقریب میں اہلیان علاقہ سمیتخطیب جامعہ مسجد گرم چشمہ،صدر اسماعیلی کمیونٹی،سابق منیجر فوکس صوبیدار(ر) امیر اللہ، نمائندہ دارالعلوم گرم چشمہ مولانا فتح الرحمن اور ایس آر ایس پی کے ٹیکنیکل انجینئر اور اسٹاف نے شرکت کی۔بجلی گھر سے دارالعلوم گرم چشمہ سمیت ٹاون گرم چشمہ،زیارت اور دوآبہ کے صارفین مستفید ہونگے۔اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ایس آر ایس پی کی طرف سے بجلی گھر تعمیر کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں