چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر ملکی خزانے کے چھ ہزار کی تعداد میں چور اور لٹیرے سیاست دان، غیر سیاست دان اور بیوروکریٹوں کے ہاتھوں میں زنجیر ڈال کر اڈیالہ جیل میں بند کردئیے جائیں ا ور ان کے پیٹوں سے نکال کر لوٹی ہوئی دولت کو قومی خزانے میں دوبارہ داخل کیا جائے تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے اور جماعت اسلامی نے کسی شخصیت اور فرد کے خلاف نہیں بلکہ اس کرپٹ نظام کے خلاف ہے جوکہ نواز شریف، آصف زرداری اور اسحاق ڈار جیسے افراد پیدا کرتی ہے جوعدالت کے سامنے اپنے پاس دولت کا حساب نہیں دے سکتے ہیں۔ اتوار کے روز دروش (چترال ) میں ایک شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرپشن ہی اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس میں غریب نہیں بلکہ بڑے بڑے لوگ اور شخصیات ملوث ہیں جوکہ اسی ناجائز دولت کے بل بوتے پرہمارے سیاہ سفید کا مالک بنے بیٹھے ہیں جو اپنے سامنے کسی کو دم لینے کی اجازت نہیں دیتے لیکن جماعت اسلامی نے ان قوتوں کو للکارا ہے اور آج عاشورہ محرم الحرام بھی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ حضرت حسین ؑ نے بے وسائل ہونے کے باوجود بھی باطل کو چیلنج کردیااور سرجھکانے کے بجائے اسے کٹوانے کو ترجیح دی۔ جماعت اسلامی کے امیر نے کہاکہ اسلامی نظام میں تمام مسائل کا حل اور ہردرد کا دوا اور علاج موجود ہے جس کے لئے جماعت اسلامی کا ہر ایک کارکن اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہانے