389

دروش کے مقام پر منعقدہ شمولیتی جلسہ عا م کے موقع پر جے آئی یوتھ تحصیل دروش کے صدر سیدفرید جان نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)جماعت اسلامی کے زیر ہتمام اتوار کے روز دروش کے مقام پر منعقدہ شمولیتی جلسہ عا م کے موقع پر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل دروش کے صدر سیدفرید جان نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام کے نام پر حاصل کردہ اس مملکت میں اسلامی نظام کا فی الفور نفاذ کیا جائے اور اس ملک کی آئیں سے اسلامی دفعات کو ختم کرنے کی کوششوں کرنے والوں کو روکا جائے۔ قرار داد میں چترال کو سی پیک کا متبادل روٹ کے طور پر استعمال کرنے ، جنگلاتی علاقوں میں بھی دوسرے اضلاع کی طرح رائلٹی کی شرح کو بڑہاکر 80فیصدکرنے، مغدنیات کے لیز کے الا ٹمنٹ میں مقامی لوگوں کو ترجیح دینے ، دروش کو تحصیل کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اسی طرح گولین گول ہائیڈل پاؤر پراجیکٹ سے حاصل شدہ بجلی کو ضلعے کے تمام علاقوں تک پہنچانے، چترال کے معاون قاضیوں کو دوبارہ مقامی عدالتوں میں مقرر کرنے اور اساتذہ کا مسئلہ حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں