238

معروف مذہبی شخصیت قاری جمال عبدالناصر کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات

دروش(نامہ نگار) ضلع چترال کے معروف مذہبی و سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ دروش ریسٹ ہاؤس میں ہونے والے اس ملاقات میں قاری جمال عبدالناصر نے سنیٹر سراج الحق اور دیگر مہمانوں کے دروش آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپنی طرف سے قاری جمال عبدالناصر کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر قاری جمال عبدالناصر کے ہمراہ قاری مبارک خان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں