303

انجمن ترقی کھوار حلقہ تورکھو کا شکریہ ادا کرتاہوں اس نفسا نفسی کے دور میں ایک پلیٹ فارم مہیا کی /شہزادہ خالدپرویز

تورکھو میں کھوارثقافت وا ادب کا تحفظ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ۔اتوارکےروز تورکھو کے ھیڈ کوارٹر شاگرام میں انجمن ترقی کھوار حلقہ تورکھو کی جانب سے ایک شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا  سیمینار میں چترال سے مایہ ناز سکالر اور ادیب اورشعراء نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اور مقالے پیش کیے مقالہ نگاروں میں ناجی خان نجی، مولا نگاہ نگاہ، مولانا نقیب اللہ رازی ،شھزادہ تنویر الملک، ظفر اللہ پرواز ،عنایت اللہ فیضی نے مقالے پیش کیے اس سیمنار کے مہمان حصو صی  شھزادہ خالد پرویز ممبر ضلع کونسل چترال تھے جبکہ صدارت مولا نگاہ نے کی سیمینار میں علام عمر مرحوم ایوارڈ بھی دےگے ایوارڈ ان لوگوں کو دےکے جنہوں نہ کھوار ادب کے لئے خدمات انجام دے ھوایوارڈ ناجی خان نجی، عنایت اللہ فیضی ،قاری بزرگ شاہ الازہری ،نقیب اللہ رازی ،مظفر الدین پرنسپل سالک کا لج شاگرام اور ریڈیو پاکستان پشاور کو دیے گیے اخر میں مہمان خصوصی  شہزادہ خالدپرویزنے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انجمن ترقی کھوار تورکھو کا شکریہ ادا کیا کہ اس نفسا نفسی کے دور میں ایک بہترین پروگرام کر کے ھمین ایک پلیٹ فارم مہیا کی اور ہم سب مل کر اپنے ثقافت اور ادب کا دفاع کر نا چاہئے اور اپنے طرف سے پچاس ہزار تورکھو انجمن اور پچاس ہزار مرکزی انجمن کے لئے امداد کا اعلان کیا گزشتہ رات ایک شاندارال چترال محفل مشاعریے اہتمام بھی کیا گیا جس دروش سے لیکر ریچ تک شعرا کرام نے حصہ لیا اور زبردست کلام پیش کیے مشاعرے میں نگاہ، رازی ،زحمی، عنایت اللہ اسیر، نجی اور تقریباً تیس سے زائد شعراء نے کلام پیش کیے یاد رہے یہ دونوں نشست کی اسٹیج سیکرٹری محترم جاوید حیات تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں