204

دانتوں کے کیڑو ں سے نجات پانے کا آسان حل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )آپ نے اکثر سنا ہوگا جب ہم کھانا کھاتے ہیں اور دانت صاف نہیں کرتے تو کھانے کے اجزاءدانتوں میں رہ جاتے ہیں اور اس طرح دانتوں میں کیڑا لگنا شروع ہوجاتا ہے اور وہ سڑجاتے ہیں یہ نظریہ امریکہ ماہر دندان نے پیش کیا تھا لیکن اب اس نظریے کو رد کیا جانے لگا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ دانتوں میں کیڑا لگنے کا تعلق ہماری روز مرہ کی خوراک سے ہے ارو اگر ہماری خوراک میں غذائیت کم ہوتو دانتوں میں کیڑا لگنا یقینی ہے

تحقیق کار ڈاکٹر ویسٹن پرائس کا کہنا ہے کہ اگر کھانے میں لمحیات منرلز وامن اور غذائیت کم ہو تو ہماری ہڈیاں اور دانت کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں خون میں کیلشیم اور فاسفورس کا تناسب خراب ہوجات اہے جبکہ بیکٹریا ان کمزوریوں کی وجہ سے حملہ آورہوتا ہے اور دانتوں میں کیڑا لگت جاتا ہے ڈاکٹر ویسٹن کا کہنا ہے کہ دانتوں کے کیڑے نجات حاصل کرنی ہے تو ہمیں اپنی خوراک کی طرف توجہ دینی ہوگی اس کا کہنا تھا کہ روزانہ کی خوراک میں ناریل کا تیل گوشت ڈیری سی فوڈ کا استعمال کرے تو بہت مفید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں