چترال ( ڈیلی چترال نیوز) ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں آرمز لائسنس کی اجراء کو کمپیوٹرائز ڈ کردیا گیا جس سے درخواست دہندگان کو سہولیات میسر آنے کے ساتھ ساتھ لائسنس یافتہ اسلحے کی غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور دوسرے قانونی تقاضوں کو پوراکرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پیر کے روز ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی نے اپنے دفترکے شعبہ لائسنس میںآرمز لائسنس کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور اس موقع پر ایک درخواست