266

ریشن بجلی کی بحالی کے لئے بونی میں پاور کمیٹی کی جانب سے احتجاجی جلسہ ،حکومت اور عوامی نمائندگان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

بونی (کریم اللہ) ریشن بجلی گھر کی بحالی کے لئے بونی میں پاؤر کمیٹی کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بجلی گھر صارفین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مقریرین نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کو دو برسوں سے تاریکی میں رکھنے پر حکومت اور عوامی نمائندگان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ مقریرین کا کہنا تھا کہ ضلع ناظم حاجی معفرت شاہ ، ایم اے این چترال شہزادہ افتخار الدین ، ایم پی اے مستوج سید سردار حسین اور تحصیل ناظمین نے مل کر ریشن پاؤر ہاؤس کو بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ریشن بجلی گھر کی بحالی کے لئے تشکیل دی گئی پاؤر کمیٹی نے عوامی حمایت سے اس امر کی بھر پور مذاحمت کی اور اسی مذاحمت کی بدولت آج ریشن پاؤر ہاؤس کو بھیجنے سے بچانا لیا گیاجس کے لئے عوام سب ڈویژن مستوج اور پاؤر کمیٹی مبارک باد کے مستحق ہے ۔ مقریرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی عوامی نمائندے ایم پی اے ، ایم این اے ، ضلع ناظم ،تحصیل ناظم وغیرہ میں سے کسی نے بھی اس بجلی گھر کی بحالی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ۔ بلکہ انہیں پرائیوٹائز کرنے جارہے تھے البتہ پاؤر کمیٹی کی کوششوں سے وہ منصوبہ کامیاب نہیںرہا ۔ مقریرین نے کہا کہ چار برس قبل جو سیاست دان ایک دوسرے کو چور ، ڈاکو اور بدعنوان کہتے نہیں تھکتے تھے آج وہی پشاوراور اسلام آباد میں جاکر ایک دوسرے کے گلے میں ہار ڈال کر ایک ہی صف میں کھڑے ہورہے ہیں ۔ جو کہ 2018ء کے عام انتخابات میں عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے ۔ مقریرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو ان دھوکے بازوں سے خود کو ہوشیار رکھنا ہوگا اور اگلے عام انتخابات میں مذہب ومسلک، علاقہ واریت اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر اس مٹی کے نام پر ووٹ ڈالنا ہوگا ۔بصورت دیگر ہمارے گھمبیر مسائل حل نہیں ہونگے ۔ مقریرین نے کہا کہ جب تک سارے سولہ ہزار صارفین میں سے سب کو ریشن پاؤر ہاؤس سے بجلی فراہم نہیں ہوگا اس وقت تک پاؤر کمیٹی سکون سے نہیں بیٹھے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں