364

بحرین پلٹ پاکستانی ڈاکٹر کی طرف سے وادی کالاش میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال( نمائندہ ڈیل چترال )سیلاب سے متاثرہ علاقوں بمبوریت اور رمبور میں ڈاکٹر عدنان کی طرف وادی کالاش کے بمبوریت اور رمبور دیہات میں روزانہ کے بنیاد پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ڈاکٹر عدنان اس فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہے۔ کیونکہ سیلاب کی وجہ سے ان وادیوں کی سڑکیں مکمل طور پر ختم ہوچکی ہیں اور لوگ علاج کیلئے چترال نہیں جاسکتے ہیں۔ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ پندرہ اگست سے اب تک اس نے ایک ہزار مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ان کو مفت ادویات بھی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگر ڈاکٹروں کو بھی چاہئے کہ وہ پاکستانی ہونے کے ناطے یہاں آئے اور ان غریب مریضوں کا علاج کرے ۔ڈاکٹر عدنان نے وادی بمبوریت کے علاوہ وادی رمبور میں بھی فری میڈیکل کیمپ لگایا جہاں کا سڑک مکمل طور پرختم ہوچکا ہے اور دوبچ پُل سے لیکر رمبور تک لوگ پیدل جانے پر مجبور ہیں ڈاکٹر عدنان نے بھی یہ سفر تین گھنٹوں میں پیدل طے کیا۔ جہاں انہوں نے مسلم اور کالاش مریضوں کا مفت علاج کیا اور ان کو ادویات بھی مفت فراہم کی۔ جو دوائی بچ گئی اسے سول ڈسپنسری رمبور کے میڈیکل ٹیکنیشن جہانگیر کے حوالہ کیا تاکہ اسے مریضوں کو مفت دیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں