273

پاکستان تحریک انصاف عشریت کے سابق یوسی صدراحسان الدین نے پی پی پی میں شمولیت اختیارکی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ روزپاکستان پیپلزپارٹی چترال کاشمولیتی تقریب زیرصدارت ضلعی صدرایم پی اے سلیم خان عشریت میں منعقدہوا۔عشرت سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق یوسی صدراحسان الدین نے پارٹی چھوڑکرپاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سلیم خان نے احسان الدین کوپارٹی میں شامل ہونے پرخوش آمدیدکہااورانہیں مبارک بادی ۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی ایک نظریاتی اورغریب دوست پارٹی ہے جس نے ہمیشہ غریبوں کیلئے خدمت کی ہے اورچترال کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کی خدمات کسی سے چھپی ڈھکی نہیں ہیں تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل اورعلاقہ کے معزین بڑی تعدادمیں موجودتھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں