241

ہرچین لاسپور سے تعلق رکھنے والی خیبر ٹیچینگ ہسپتال کے طالبہ نصرت بی بی ہسپتال کے چھت سے گر کرشدید زخمی

پشاور/ہرچین لاسپور سے تعلق رکھنے والی خیبر ٹیچینگ ہسپتال کی طالبہ نصرت بی بی دختر نیت مراد خان ہسپتال کے چھت کے پانچویں منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگئی جنہیں ہسپتال کے انتہایی نگہداشت یونٹ میں داخل کرادیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کل اُس وقت پیش آیا،جب مذکورہ طالبہ اپنے باقی نرسنگ طالبات کے ساتھ خیبر ٹیچینگ ہسپتال کے ہا سٹل کے پانجویں منزل کے چھت میں بیٹھ کر امتحانی تیاری میں مصروف تھی، اس دوران اچانک چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگئی ہے۔ نصرت بی بی کی رشہ داروں نے انکی صحت یابی کے لیے دعاء کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں