201

کتوبر کے اختتام تک اساتذہ کے تمام بنیادی مطالبات کو عملی جامہ پہنایا جائےگا/سپیکرکے پی اسمبلی اسدقیصر

پشاور ۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے آل ٹیچر زکوارڈینیشن کونسل کے وفد کو یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ اکتوبر کے اختتام تک اساتذہ کے تمام بنیادی مطالبات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر وہاب منصوری کی قیادت میں آل ٹیچرز کو ارڈینیشن کونسل کے ایک نمائندہ وفد سے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا ۔وفد میں نائب صدور بخت افسر خان ،عزیزاللہ خان اور محمد شیر خان شامل تھے ۔سپیکرنے کہا کہ اساتذہ کا معاشرے میں اہم مقام ہے اور ان کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی کی ہے جس کے مثبت نتائج مرتب ہوئے ہیں ۔سپیکر نے کہا کہ اساتذہ کے مطالبات جن میں ٹائم سکیل ،این ٹی ایس اساتذہ کی مستقلی اور پوسٹنگ ٹرانسفر پالیسی وضع کرنا شامل ہے ان مطالبات کو جلد پورا کیا جائے گا۔سپیکرنے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر کے اختتام تک اساتذہ کے تمام بنیادی مسائل کا حل تلاش کر لیا جائے گا اور اساتذہ کو جلد خوشخبری دی جائے گی ۔اس موقع پر مذکورہ کونسل کے قائدین نے صوبہ بھر کے اساتذہ برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر کی فراخ دلانہ کاؤشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں