249

یونیورسٹی آف چترال میں بھرتیاں میرٹ پر کرانے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کردار لائق تحسین ہے۔نیاز اے نیازی

یونیورسٹی آف چترال میں بھرتیاں میرٹ پر کرانے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کا کردار لائق تحسین ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ
چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے پارٹی ترجمان اور انسانی حقوق کے رہنما نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں یونیورسٹی آف چترال میں خالی آسامیوں پر شفاف انداز میں تقرریاں کرنے پر پراجیکٹ ڈایریکٹر بادشاہ منیر بخاری کے کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف چترال کا قیام بحیثیت چترالی اُن کی دلی تمنا تھی۔نیازی اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یونیورسٹی کے لئے تین آرب روپے کا گرانٹ منظور کیا ہے ۔اُنہوں نے کہا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس سال دسمبر میں چترال کے دورے پر آرہا ہے۔مسلم لیگ (ن) چترال نے وزیر اعظم کو چترال یونیورسٹی کا بھی دورہ کرنے اور مزید فنڈ دینے کی تجویز دی ہے۔وزیراعظم انشاء اللہ یونیورسٹی کا دورہ کرینگے۔اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے اعلان کے مطابق چترال یونیورسٹی کی تعمیر وترقی کے لئے مزید اقدامات کی منظوری دینگے۔وزیراعظم خاقان عباسی 25دسمبر کو گولین گول 106میگاواٹ بجلی گھر سے 36میگاواٹ بجلی چترال کے لئے فتتاح کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جوٹی لشٹ میں ٹرانسفارمر پہنچادئیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں