247

پنجاب حکومت اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل 72 زرعی مشینری سروس سنٹرز قائم کر ے گی

صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں جدید مشینی زراعت کے فروغ کیلئے 72اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل زرعی مشینری سروس سنٹرز قائم کر رہی ہے جس پر حکومت پنجاب اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کر ے گی۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملا قات میں انہوں نے کہا کہ یہ زرعی مشینری سروس سنٹرز نجی شعبے کے اشتراک سے مرحلہ وار تمام اضلاع میں قائم کئے جائیں گے جبکہ پہلے مرحلے میں یہ سروس سنٹرز پنجاب کے 18اضلاع میں قائم کئے جائیں گے جن میں جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاول نگر، رحیم یار خاں، وہاڑی، بہاول پور، خانیوال، مظفر گڑھ، لودھراں، ملتان اور ڈی جی خاں شامل ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خادم پنجاب شہباز شریف کسان پیکج کے تحت یہ مراکز جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر کھیتوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے جو پنجاب کے کروڑوں کاشتکاروں کی معاشی ترقی کا باعث بنیں گے، حکومت پنجاب رواں مالی سال کے دوران صوبے میں تعمیر و ترقی کے لیے635 ارب روپے کے خطیر فنڈز خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں غریبوں کو مفت ادویات دی جارہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں