239

خیبرپختونخوا کا موجودہ بلدیاتی نظام دوسرے صوبوں کے بہ نسبت مثالی اور منفرد نظام ہے ۔ عنایت اللہ خان

سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں بلدیاتی نظام کے موجودگی کے بغیر جمہوریت مکمل اور مضبوط نہیں ہوسکتی ۔بلدیاتی نظام کو تسلسل ملے گا تو ملک میں جمہوریت مضبوط اور پائیدار ہوگی ۔ بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے بہترین صلاحتیوں کا استعمال کریں ۔ناظمین کے کارکردگی سے صوبہ ترقی و خوشحالی کے نئی راہ پر گامزن ہوگا۔پورے ملک میں سب سے فعال اور موٗثر بلدیاتی نظام خیبر پختونخوا میں ہے اور اس نے ثمرات دکھائے دینا بھی شروع کر دیا ہے۔اب عوام کے منتخب نمائندے ان کے گھروں کی دہلیز پر موجود ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کی براہ راست نگرانی کرتے ہیں۔بلدیاتی نمائندے اپنے کارکردگی بہتر بنائیں ۔ موجودہ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو ہر قسم کی مدد فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں عوامی خدمت کر سکے ۔وہ اسلام آباد سرینا ہوٹل میںیو ایس ایڈ کے تعاون سے ضلعی ناظمین کے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے ۔ تربیتی ورکشاپ میں صوبہ بھر کے ضلعی ناظمین نے شرکت کی ۔سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کا موجودہ بلدیاتی نظام دوسرے صوبوں کے بہ نسبت مثالی اور منفرد نظام ہے لہذا تمام بلدیاتی نمائندے اور متعلقہ حکام موجودہ نظام کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کریں ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے نتیجے میں صحت، تعلیم،مواصلات ،آبنوشی اور سینیٹیشن کے حوالے سے خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائیں اور نئے بلدیاتی نظام کو مزید مستحکم اور فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ دیانت دارقیادت ان وسائل کو عوام کے فلاح و بہبود پر خر چ کریں اور صوبے کے عوام کو موجودہ مسائل سے نجات دلائیں ۔ اختیارات کے نچلی سطح تک منتقلی ہمارے پالیسی اور سیاسی وژن کاحصہ ہے ۔ صوبہ خیبرپختونخوا کا موجودہ بلدیاتی نظام دیگر صوبوں کے بہ نسبت زیادہ بااختیار ، مضبوط اور موثر ہے اور صوبائی حکومت نے اپنے سالانہ ترقیاتی بجٹ سے 30 فی صدکاٹ کر بلدیاتی اداروں کو دیے ہیں ۔ موجودہ بلدیاتی نظام کا معمار میں ہوں اوراس کو مزید موثر بنانا اور تحفظ فراہم کر نا میر ا مشن ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں