238

غازی بھروتھاسے گولین گول بجلی گھرکے تین ٹرانسفارمرزچترال پہنچادئیے گئے۔

چترال/گولین گول106میگاواٹ بجلی گھرسے چترال کو تیس میگاواٹ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے واپڈانے غازی بھروتھاسے تین بڑے بڑے ٹرانسفارمرزچترال بھیج دیاہے جو بائیس وہیلرزٹرک براستہ لواری ٹنل شیدی کے مقام تک پہنچادیے ہیں ،جنہیں بروزگول کے مقام پرپُل کی کمزوری اور راستے کی تنگی کے سبب بروزگول میں مٹی ڈال کر کھائی پُرکرکے گاڑیان گزاردی جائینگی۔یاد رہے 2015ء کے تباہ کن سیلاب کے بعدسے یہ عارضی ایمرجنسی پُل بدستورلگے ہوئے ہیں اور این ایچ اے والے مستقل پُل تعمیرابھی تک نہیں ہوا ہے  یادرہے گزشتہ دنوں واپڈاکے سپرٹنڈنٹ انجنئیرنے بھی چترال کا دورہ کیاتھااور گولین گول بجلی گھرکے اسٹاف کے ساتھ جوٹی لشٹ گریڈاسٹیشن میں میٹنگ بھی کیاتھا ۔جس میں شہزادہ خالدپرویزنے ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کی نمائندگی کی ۔اورعوامی خدشات سے واپڈاحکام کو باخبرکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں