264

چترال کے معروف آن لائن اخبار “چترال ٹائمز ڈاٹ کام “کے ہیکر کو ایف آئی اے کی ٹیم نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل

چترال ( نمایند ڈیلی چترال نیوز) چترال کے معروف آن لائن اخبار “چترال ٹائمز ڈاٹ کام “کے ہیکر کو ایف آئی اے کی ٹیم نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے ۔ ہیکر عمیر حیدر کا تعلق چترال شہر کے مقام گولدور سے ہے ۔ جس نے حال ہی میں بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد سے سافٹ وئیر انجینئرکی ڈگری حاصل کی ہے ۔ گذشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا ۔ اور آلات سمیت ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم ہیکر عمیر حیدر نے ابتدائی طور پر اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔ تاہم مزید تفتیس کیلئے اُسے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جس سے مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔ ایف آئی اے کی سائبر کرائم انوسٹگیشن ٹیم میں ڈپٹی دائریکٹر طاہر اور انسپکٹر شہنشاہ شامل تھے ۔ جنہوں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں آلات سمیت گرفتار کر لیا ۔ اخبار چترال ٹائمز کے چیف ایڈیٹر سیف الرحمن عزیز کے مطابق ہیکر گذشتہ ایک سال سے اخبار کو ہیک کرنے کی کوشش کرتا رہا ۔ لیکن گیارہ ستمبر کے بعد مکمل طور پر اخبار پر قبضہ جما لیا ۔ اور یوں انہوں نے اخبار پر اپنی مرضی کی خبریں اور غیر مناسب مواد شائع کرتا رہا۔ جس سے لاکھوں قارئین اخبار سے محروم ہو گئے ۔ اور خود اُنہیں شدید ذہنی ، مالی اور کاروباری نقصان پہنچا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیق کرنے کیلئے اُنہیں کئی اداروں کی مدد حاصل کرنی پڑی ، اور انتہائی پریشانی میں مبتلا رہے ۔ تاہم ایف آئی نے بالاخر ہیکرکو گرفتار کرکے اُس سے اقبال جرم کروا لیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں