چترال ( محکم الدین ) پاکستان جیپ ریلی 2017 کے سلسلے میں چار مرحلوں پر محیط ریلی پاک آرمی کے زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ چترال کے تعاون سے 21اکتوبر سے چترال سے شروع ہو گی ۔ افتتاحی تقریب چترال پولوگراؤنڈ میں ہوگی۔جس میں کور کمانڈر پشاور کی شرکت متوقع ہے ۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین کی زیر صدارت اُن کے آفس میں ایک اجلاس ہوا ۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم ، شہزادہ ضیاء الملک ، انجینئرخادم اللہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اے ڈی سی نے ریلی سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ۔ کہ ریلی چار مرحلوں میں مکمل ہوگا ۔ چترال پولوگراؤنڈ میں افتتاحی تقریب ہو گی ۔ جسمیں کور کمانڈر پشاور مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس موقع پر پولو میچ کھیلا جائے گا ۔ جس کے بعد چترال سے 20جیپوں پر مشتمل ریلی کا قافلہ شندور کی طرف روانہ ہو گا ۔ اور شندور میں رات کو قیام کر ے گا ۔ جبکہ دوسرے روز اُن کا قیام گلگت کے مقام جگلوٹ میں ہو گا ۔ جہاں خنجراب سے آنے والی جیپ ریلی اس مقام پر اُن سے ملے گا ۔ اور اگلے روز بشام اور ایبٹ آباد کے راستے یہ قافلہ اسلام آباد پہنچے گا ۔ جو