584

ڈپٹی کمشنر چترال نے چترال پہنچ کرچارج سنبھالنے سے پہلے ہی ڈی ایچ کیوہسپتال چترال ڈی ایم ایس اورصفائی سے متعلق دوملازمین کوملازمت سے معطل

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنر چترال ارشاداحمدسدھیرنے چترال پہنچ کرچارج سنبھالنے سے پہلے ہی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال  کے ڈی ایم ایس اورصفائی سے متعلق دوملازمین کوملازمت سے معطل کرادیا۔ڈی ایچ کیوہسپتال کے ایم ایس کے دفترسے 8اکتوبرکوجاری شدہ افیس آرڈرکے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال ارشاداحمدسدھیر کے ہدایت پرڈی ایم ایس چترال ڈاکٹراسرارالدین،صفائی انچارج ہجوم خان اورسپروائزکلاس فوراسٹاف مرادخان کوڈیوٹی سے غفلت برتنے پرملازمت سے فوری طورپرمعطل کردیاگیاہے جبکہ اُن کے خلاف انکوارئی بھی شروع کی جارہی ہے ۔افیس آرڈرکے مطابق گذشتہ دنوں  ہسپتال کے تمام کوڑاکرکٹ کی بڑی مقدارمقررہ جگہے پر تلف کرنے کے بجائے دریائے چترال میں ڈالی گئی تھی جس کاسختی سے نوٹس لیاگیاہے۔یادرہے کہ گذشتہ دنوں ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے ایک ایمبولینس نمبرA-1138میں ہسپتال کے غلاظتوں کوددیا میں بہانے کی ویڈیوسوشل میڈیامیں وائرل ہوگئ تھی اورایک پشتوٹی وی چینل نے اس ویڈیوکوچلائی تھی ،صوبائی حکومت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی حکم دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں