339

چترال اسٹوڈنٹس ایسوی ایشن خیبرپختونخواکے یرانتظام 10اکتوبرسے 17اکتوبر 2017تک داخلہ رہنمائی کیمپ لگانے کااعلان

پشاور(پریلیز)اتوارکے روز چترال اسٹوڈنٹس ایسوی ایشن خیبرپختونخواکاماہانہ اجلاس زیرصدرات صوبائی صدرعابدپیرذادہ منعقدہوئی۔ جس میں کابینہ کے تمام ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں یونیورسٹی میں نئے داخلہ لینے والے چترالی طلباء وطالبات کودرپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگوہوئی جس میں چترال اسٹوڈنٹس ایسوی ایشن خیبرپختونخوا کابینہ کے تمام عہداداروں نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیا کہ نئی داخلہ لینے والے طلباء وطالبات کی رہنمائی کے لئے صوبائی کابینہ کے زیرانتظام 10اکتوبرسے 17اکتوبر 2017تک داخلہ رہنمائی کیمپ لگایاجائے گا۔جس میں تمام طلباء وطالبات کی ہرقسم رہنمائی کی جائے گی۔صوبائی صدرعابدپیرزادہ نے کہاکہ تمام چترالی طلباء وطالبا ت سے کواطلاع دی جاتی ہے کہ داخلے حوالے جوبھی مسائل پیش آئے ہمارے کیمپ سے رابطہ کریں آپ کو تسلی بخش انفارمیشن دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں