چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) مسافروں کی شکایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے پشاور اور راولپنڈی سے چترال کیلئے چلنے والی کوسٹرز کی فٹنس کا جائزہ لیتے ہوئے بعض کوسٹروں کو غیر تسلی بخش قرار دے کر بھاری جرمانہ کرنے کے علاوہ تھانے میں بند کر دیا ہے ۔ پیر کے روز انہوں نے اتالیق مین اڈہ اور دنین میں کوسٹر اڈوں پر چھاپہ مارا ۔ اور مقامی ایکسپرٹ کے ذریعے گاڑیوں کی چیکنگ کی ۔ تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے ۔ کہ یہ گاڑیاں چترال سے پنڈی اور پشاور کیلئے کس حد قابل اعتماد ہیں ۔ اس موقع پر باری باری تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ۔ اور