298

گلگت بلتستان کی گجربرادری کے عہدہ داروں کے ساتھ مختلف سماجی و سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی؍ مہتمم حیات خان

گلگت(نمائندہ خصوصیا؍امیرجان حقانی)آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن کے صدرکا دورہ گلگت بلتستان خیر کا باعث ہوگا۔ گلگت بلتستان میں گجر برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد ہیں۔ان کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایسوسی ایشن کے ذمہ داراں خصوصی اقدامات کریں گے۔گجر برادری کے علاوہ گلگت بلتستان کے دیہی علاقوں کے لوگوں کے لیے تعلیم و تربیت اور دیگر سہولیات کے حوالے سے بھی پروگرام تشکیل دیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر و جامعہ پڑی بنگلہ کے مہتمم حیات خان نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر سمیت آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن کے عہدہ داروں کو گلگت بلتستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔گجر برادری سمیت جی بی کے لیے فلاحی منصوبہ کا اعلان کیا جائے گا۔تعلیم و تربیت کے حوالے سے پروگرام اور سینمارز منعقد کی جائیں گی۔بروز جمعہ ایک بہت بڑا جلسہ پڑی بنگلہ میں منعقد کیا جائے گا۔ جس میں آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن کے صدر چوھدری محمد شفیق، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ظفر اور ال جموں وکشمیر کے صدرمیاں محمد نذیر خطاب کریں گے۔ جلسے کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ بینرز اور اشتہارات شائع کیے جاچکے ہیں۔پروگرام کا انعقاد اقراء مخزن العلوم پبلک اسکول پڑی میں کیا گیا ہے جس میں گلگت بلتستان کی گجربرادری کے عہدہ داروں کے ساتھ مختلف سماجی و سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔دینی اسکالرز اور حکومتی رہنماوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ہم امید ظاہر کرتے ہیں کہ آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن کے ذمہ داران گلگت بلتستان تک اپنی سماجی و فلاحی خدمات کا دائرہ بڑھائیں گے اور جی بی کی ترقی میں خصوصی حصہ لیں گے۔ایسوسی ایشن کے ذمہ داران اپنے دورہ گلگت بلتستان میں وزیراعلی سمیت دیگر سرکارئی ذمہ داران سے بھی خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں