337

خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاورکے نرسنگ ہاسٹل کی چھت سے نیچے گرکرزخمی ہونے والی نرس نصرت ہسپتال میں انتقال کرگئے

چترال(امیرنیاب)گذشتہ دنوں خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاورکے نرسنگ ہاسٹل کی چھت سے نیچے گرکرزخمی ہونے والی نرس نصرت آٹھ دن موت اورزندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعدمنگل کے روزہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں اُن کی لاش کوآبائی قبرستان لاسپورمیں سپردخاک کرنے کے لئے پشاورسے روانہ کردیاگیاہے ۔یادرہے کہ گذشتہ دنوں امتحانات کے دوران مذکورہ نرس خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاورکے نرسنگ ہاسٹل کی چھٹ سے مبینہ طورپرگرکرشدیدزخمی ہوئی تھی ۔جن کوموقع پرہسپتال پہنچاکرعلاج جاری تھی ۔چترال کے مختلف مکاتب نے ہسپتال انتظامیہ اورمحکمہ ہیلتھ کے صوبائی ذمہ داران سے اس واقعے کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں