308

ڈپٹی کمشنر چترال کاجوٹی لشٹ کے مقام پر زیر تعمیر گرڈ اسٹیشن کا معائنہ ،کام تیزکرنے کی سختی سے ہدایت

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال پوسٹنگ کے بعد پشاور سے بائی روڈ چترال آتے ہوئے ڈی ۔سی چترال ارشاد سدھیر نے چترال شہر کے قریب جوٹی لشٹ کے مقام پر زیر تعمیر گرڈ اسٹیشن کا معائنہ کیا اور کام کے رفتار کا جائزہ لیاجوکہ گولین گول ہائیڈل پاؤر اسٹیشن سے 36میگاواٹ بجلی وزیر اعظم کی اعلان کے مطابق چترال کو دینے کے لئے تعمیر کی جارہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ کام کو مقررہ مدت تک تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ چترال کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کی تکلیف سے نجات مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کرنے کے لئے اس گرڈ اسٹیشن کی بنیاد ی اہمیت ہے اور اس کے کام میں کوئی تساہل اور غفلت ہرگز نہ برتی جائے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں