165

پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال ایک نا قابل تسخیر قوت بن چکی ہے، رضی الدین سابق تحصیل جنرل سیکرٹری PTI چترال

چترال (نمائندہ  )سابق تحصیل جنرل سیکرٹری رضی الدین نےایک اخباری بیان میں کہا کہ پارٹی میں عزت دار اور مخلص لوگوں کی آمد سے اس بات کا اندازہ ہو تا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان بلخصوص چترال میں ایک نا قابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔ اسکا کریڈٹ عمران عمران خان  کو جا تا ہے جسکی مسلسل جدو جہد اور مخلصانہ قیادت کی وجہ سے چترال کے با شعور اور تعلیم یا فتہ افراد اس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دو مہینوں میں پارٹی میں شمولیت کرنے والوں میں جناب ریٹارئرڈ ڈی ای او شاہ جہان خان، ریٹارئرڈ ڈی اے او امیر محمد صاحب، ریٹارئرڈ پروفیسر کریم بیگ ، شہزادہ سکندرالملک ،حافظ عبد اللہ  اور شہزادہ امان الرحمن شامل ہیں پی ٹی آئی ضلع چترال کے ورکرزدل کی گہرائیوں سے ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔پارٹی کے اندر چند مفاد پرست عناصر کو پارٹی میں لوگوں کی شمولیت ہضم نہیں ہو رہی۔ حالانکہ جمہوریت میں پارٹی ایک پبلک پراپرٹی کی حیثیت رکھتی ہے جسمیں قومی شناخت رکھنے والے ہر پاکستانی بلا ججھک شامل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کاروان میں نئے شامل ہو نے والے پارٹی کے اندر اپنے محنت اور دیانتدار ی سے اپنی جگہ خود بنا سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی چترال میں لاوارث بن چکی ہے چار سالوں سے پی ٹی آئی کی نام نہاد قیادت اپنے مر کزی دفتر نہ سنبھال سکی اس نام نہاد قیادت کو صرف اس وقت دیکھتے ہیں جب عمران خان یا کوئی دوسرے وزراء چترال کے دورے پر آتے ہیں اور یہ حضرات ان کیساتھ سیلفیاں بنا کر اپنے آپ کو لیڈر سمجھتے ہیں۔ ان چا ر سالوں میں پی ٹی آئی کے ورکروں اور چترالی عوام نے اس نام نہاد قیادت کو عوامی مفاد کے امور میں کسی کی حمایت یا مخالفت میں آواز بلند کر تے نہیں دیکھا۔ اس لئے پی ٹی آئی چترال کے ورکرز یہ چا ہتے ہیں کہ آزمائے ہو ئے لوگوں کو دوبارہ آزمانے کی غلطی نہ کی جا ئے۔ ہم امید کر تے ہیں کہ انشاء اللہ بہت جلد چترال کے مختلف پارٹیوں سے مزیدبا اثر شخصیات انصاف کے کاروان میں شامل ہو نگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں