191

چترال میں کچھ سیاسی لوگ سلیم خان کے مقبولیت سے خائف ہوکرمحمدحسین کوبطورمحرہ استعمال کرتے ہیں ، بہت جلد ہرجانے کاکیس عدالت میں داخل کریں ؍قاضی فیصل احمد؍خوش محمد

چترال (پریس ریلیز)گذشتہ دنوں ممبرڈسٹرکٹ کونسل گرم چشمہ محمدحسین نے ارکاری میں جاکرسلیم خان ایم پی اے کے خلاف جوہرزہ سرائی کی ہے وہ سراسرجھوٹ اورمنگھڑت کہانی ہے ۔ان کی ارکاری میں جاکرٹورنامنٹ منعقدہی ارکاری کے سادہ لوح عوام کوبے قوف بنانے کے سوااورکچھ نہیں ہے حالانکہ ان کاحلقہ گرم چشمہ ہے ۔ان خیالات کااظہارترجمان پی پی پی ضلع چترال قاضی فیصل احمداورانفارمیشن سیکرٹری تحصیل چترال وممبرتحصیل کونسل لٹکوہ خوش محمدنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔اُنہوں نے کہاکہ سلیم خان کوپچھلے پانچ سال کے ٹینورمیں صوابدبدی فنڈکل ملاکر12کروڑروپے ملے محمدحسین 86کروڑروپے بتارہے ہیں جوکہ سفیدجھوٹ ہے اوریہ فنڈچترال کے تمام علاقوں میںیکساں ترقیاتی کاموں پرلگے ہیں اُنہوں نے کہاکہ صرف محمدحسین نے پچھلی حکومت میں سلیم خان کاچمچہ بن کرگبورمیں ایک گودام کے تعمیرمیں پانچ لاکھ اوردوپلوں کی تعمیرکیلئے چھ لاکھ روپے پراجیکٹ لیڈربن کرہڑپ کرچکے ہیں جن کاثبوت ٹی ایم اے چترال کے پاس ہے باقی پیسے تولوگوں کے فلاح وبہبودپرخرچ ہوئے ۔محمدحسین خودممبرڈسٹرکٹ کونسل بننے کے بعدتحصیل لٹکوہ کے سادہ لوح لوگوں اندھیرے میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب سے وہ ممبربناہے تب سے ہرجگہ لوگوں سے دھوکہ دہی اورفراڈکے علاوہ اورکچھ بھی نہیں کیاہے اوروہ اپنے صوابدیدی فنڈکاایک روپیہ بھی ابھی تک لٹکوہ میں نہیں لگاسکاہے ۔ترقیاتی فنڈٹھیکہ داروں سے ملی بھگت کرکے ہڑپ کرچکاہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ محمدحسین کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کونااہل کرکے لٹکوہ کے غریب لوگوں کے 52لاکھ روپے ان کوواپس کروادے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ چترال میں کچھ سیاسی لوگ سلیم خان کے مقبولیت سے خائف ہوکرمحمدحسین کوبطورمحرہ استعمال کرتے ہیں ان کے خلاف پیپلزپارٹی چترال بہت جلد10کروڑروپے ہرجانے کاکیس عدالت میں داخل کرنے والاہے سلیم خان ایک مخلص اورصاف ستھراسیاستدان ہے گذشتہ دس سالوں کے اپنے دوراقتدارمیں انہوں نے نہ کسی سے رشوت طلب کیاہے اورنہ ہی کسی سے کوئی کمیشن لیاہے وہ دن رات چترال کے لوگوں کی بے لوث اوربلاتفریق خدمت کرتے آرہاہے اس لئے چترال کے عوام اورپیپلزپارٹی کے جیالے ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اورمسلسل دوباران کوایم پی اے بنایا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی چترال میں ایک مضبوط سیاسی جماعت سلیم خان کی قیادت کی وجہ سے بن چکاہے اورانشاء اللہ 2018کے الیکشن میں چترال کے تینوں سیٹیں جیت کرسیای مخالفین کوسبق سیکھائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں