چترال ( محکم الدین ) کالاش ویلی بمبوریت کے دو دیہات پڑاوناندہ اور انیژ کے مردو خواتین نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم سے فوری طور پر اُن کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ یہ ناانصافی اگر فوری نہ روکی گئی ۔ تو وہ ملک سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوںگے ۔ چترال پریس کلب میں جمعرات کے روز کالاش قبیلے کی مردو خواتین نے ایک احتجاجی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ایک باثر شخصیت شہزادہ مقصود الملک ساکن ایون اپنے اثرو رسوخ سے پولیس کو استعمال کرکے اُن کو اُن کے موروثی ، مملوکہ مقبوضہ جائداد وں اور جنگلات جو کہ صرف سرکاری ملکیت ہیں ،سے محروم کر رہا ہے ۔اورمقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود مقصود المک ڈی پی او سے ملی بھگت کرکے سرکاری چراگاہ و جنگلات سے استفادہ حاصل کرنے سے اُنہیں روک رہا ہے ۔ جبکہ کالاش قبیلے کی زندگی کا مکمل دارومدار چراگاہوں اور جنگلات پر ہے ۔ مقامی دیہات کی نمایندگی کرتے ہوئے شیر محد کالاش ، منگل خان کالاش ، شواربیگم کالاش ، گالسام کالاش ، شیرین نسہ کا لاش ، ( ر) صوبیدار رحمت