چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ، آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (فوکس ) اور چترال یونیورسٹی کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے آگہی کا قومی دن منانے کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں چترال کے مخصوص جغرافیہ کے تناظر میں مختلف آفات سماوی اور انسان کے ہاتھوں آنے والے آفات اور ان کو روکنے ، تعدد کوگھٹانے اور ان کی تباہ کاریوں کوکم کرنے کے بارے میں ماہرین نے مقالے پیش کئے اور مختلف تجاویز بھی سامنے لائے گئے ۔ چترال یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کی صدارت میں منعقدہ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے ہم ایسے قدرتی آفات کا سامنا کررہے ہیں جن سے ہم آسانی سے بچ سکتے ہیںاور اپنی تباہی کا سامان ہم خود کررہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک موثر اور عملی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی تیاری کے سلسلے میں وہ کسی حد تک بھی جانے کو تیار ہیں لیکن چترال کے نوجوان طبقے کی مکمل تعاون ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ چترال کے ہر اس شخص کو اپنی ٹیم کا حصہ بنائے گا جوکہ چترال کی ترقی