314

خیبر پختونخوا کے ہر ضلع میں عوامی شکایات کے ازالے کا نظام قائم / ڈپٹی کمشنر اپنے ضلع میں عوامی شکایات کے ازالے کے لئے جواب دہ ہو گ

پشاور ۔صو بائی حکو مت نے خیبر پختونخوا کے ہر ضلع میں عوامی شکایات کے ازالے کا نظام قائم کر نے کا فیصلہ کیا ہے ٗہر ڈپٹی کمشنر اپنے ضلع میں عوامی شکایات کے ازالے کے لئے جواب دہ ہو گا ٗ ہر ڈپٹی کمشنر شکایات کے ازالے کے نظام کے لئے اپنی سفارشات پندرہ دن کے اندر چیف سیکر ٹری کو ارسال کر ے گا ٗاس بات کا فیصلہ چیف سیکر ٹری محمد اعظم خان کی زیر صدارت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ایک اجلاس میں کیا گیا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی نمائندو ں کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں عوامی مفاد میں ہر کام کو ذاتی کام سمجھ کر انجام دیں ٗتمام ڈپٹی کمشنرز کومیڈیا کو بھی دستیاب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ٗہر ضلع میں رش والے مقامات کی تین ہفتو ں میں نشاندہی ٗ وجوہات اور حل کی ہدایت کی گئی ہے ٗانہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ تمام کمشنرز وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیں گے ٗہر ڈپٹی کمشنرکھلی کچہری کا انعقاد کر ے گا ٗہر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فائل ٹریکنگ کا نظام قائم کر ے گا ٗجن اضلاع میں ریو نیو ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل جاری ہے ۔ان میں شہریوں کے تحفظات اور مسائل کا حل پندرہ دن کے اندر تلاش کیا جائے گا ٗزمینوں سے متعلق چھ ماہ سے پرانے کیسز کو اگلے چار ماہ میں نمٹایا جائے گا جبکہ نئے کیسز کو دو ماہ کے اندر نمٹایا جائے گا ٗزمینو ں سے متعلق تمام زیر التواء کیسز کی تفصیلات ایک ہفتے کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں