چترال ( محکم الدین ) ایون کے معروف شخصیت شہزادہ مقصود الملک نے کالاش کمیونٹی کی طرف سے اُن پر لگائے گئے الزامات کو ٹمبر مافیا کی کارستانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ مذکورہ افراد کالاش کمیونٹی کی نمایندگی نہیں کرتے بلکہ وہ ٹمبر مافیا کے ایجنٹ ہیں ۔ اور مختلف طریقوں سے لوگوں کو اُکسا کر قانون کی گرفت سے بچنے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں ۔ چترال پریس کلب میں ایون کے عمائدین کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ وادی اچھولگا کا مقدمہ اُن کے والد گرامی نے شروع کیا تھا۔ اور گذشتہ تیس سالوں سے مختلف عدالتوں میں یہ مقدمہ اُن کے حق میں فیصلہ ہوا ہے ۔ لیکن انہوں نے کبھی بھی قانون شکنی کرکے اُس پر قبضہ جمانے کی کوشش نہیں کی ۔ بلکہ دستاویزات کے ذریعے عدالت اور حکومت سے انصاف طلب کی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میرے اور میرے بھائی شہزادہ مسعودالملک پر اس حوالے سے اثرو رسوخ استعمال کرنے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں ۔ اور نہ ہم نے کبھی پولیس سے رابطہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم نے حکومت سے یہ درخواست ضرور کی ہے ۔ کہ اگر ملک میں قانون موجود ہے ۔ تو اُن کے حق میں دیے گئے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے ۔ اس میں بذات خود پولیس کا کوئی کردار نہیں ۔ انہوں نے کہا