چترال ( ڈیلی چترال نیوز) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سلیم خان نے کہا ہے کہ چترال ٹاؤن کے لئے بائی پاس روڈ، گولین گول واٹر سپلائی پراجیکٹ ، دو مختلف یونیورسٹیوں کے کیمپسوں کا قیام ، دروش میں گرلز ڈگری کالج، ضلعے کے طول وعرض میں چار ہائیر سیکنڈری سکول، ملاکنڈ ڈویژن میں خراب صورت حال کے باعث چترال میں زرعی سمیت دوسرے قرضہ جات کی معافی، گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کو کاغذی منصوبے سے نکال کر عملی کام شروع کرانا ، لواری ٹنل پراجیکٹ کو ریل ٹنل پراجیکٹ سے روڈ ٹنل میں تبدیل کرنا ان کے گزشتہ دو ادوار میں وہ خدمات ہیں جن سے چترال کے عوام کو فائدہ پہنچتا رہے گا۔ ہفتے کے روز چترال پریس کلب کے پروگرام “مہراکہ”میں مہمان کے طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2001ء میں جب انہیں ضلع نائب ناظم منتخب کیا گیا تو انہوں نے ضلع کونسل کی قلیل وسائل سے تمام علاقوں کی ترقی کے لئے کوشان رہے جبکہ اپر چترال میں ضرورت کی بنیاد پر بجلی کی ترسیل کے لئے خاطر خواہ فنڈ مختص کرادیالیکن کسی بھی طور پر تفریق کا اظہار نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ جب