259

خیبرپختونخوا کا سافٹ امیج دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے خاتون موٹرسائیکل رائیڈر کا سفر

ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا کا سافٹ ایمج دنیا میں پیش کرنے اور پشاور سے بونیر تک راستے میں موجود آرثارقدیمہ کے مقامات کو اجاگر کرنے کیلئے خاتون موٹر سائیکل رائیڈر کے سفر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کی نامور خاتون موٹربائیک رائیڈر گل افشاں طارق نے پشاور میوزیم سے بونیر تک موٹرسائیکل پر سفر کیااور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے بونیر میں جاری تین روزہ جشن بونیر میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے صوبہ کے سافٹ ایمج اور دنیا کو خیبرپختونخوا سے امن کا پیغام دینے کیلئے خاتون موٹرسائیکل رائیڈر گل افشاں طارق کا پشاور سے بونیر تک ٹوور کا انعقاد کیاجس میں گل افشاں طارق نے پشاور میوزیم سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور شیر گڑھ ، ڈگربونیر اور بونیر چیک پوسٹ سمیت صوبہ میں موجود تاریخی اور آثارقدیمہ کے مقامات پر سے ہوتی ہوئی شہید سرچعرزئی میں جاری بونیر فیسٹیول میں شرکت کی، اس موقع پر پشاور سے بونیر تک مختلف مقامات پر ڈاکومنٹری بھی بنائی گئی جو کہ آئندہ چند روز میں سوشل میڈیا پر جاری کردی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں