چترال (ڈیلی چترال نیوز)اتوارکے روزچترال میں جماعت اسلامی ،جمعیت علماء اسلام ،پاکستان تحریک انصاف ،عوامی نیشنل پارٹی اورآل پاکستان مسلم لیگ کے درجنوں افراداپنے اپنے برادری سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی ۔شمولیتی تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل احمداوردیگرورکروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں اور غریبوں کے حقوق کے لئے جنگ لڑی ہے یہ غریبوں اورمظلوموں کی پارٹی ہے پی پی پی آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے جس نے نوجوانوں کوروزگارفراہم کئے ۔انہوں نے کہاکہ بھٹو نے طبقاتی تعلیمی نظام کو ختم کر دیا تھا، امیر اور غریب ایک ہی بنچ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے تھے، پیپلزپارٹی اپنے دور میں اچھی اور معیاری تعلیم کو فروغ دی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی نے چترال کو ہمیشہ خصوصی اہمیت دی ہے، ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو، آصف علی زرداری کے دور میں چترال کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا ذوالفقارعلی بھٹو نے چترال میں ڈگری اور کامرس کالج کی بنیاد رکھی، چترال، دروش میں بجلی کا منصوبہ انہوں نے ہی شروع کرایاتھا، بینظیر بھٹو نے چترال کے مسائل پر خصوصی توجہ دی، لواری کے مشکل پہاڑوں سے انہوں نے یہاں بجلی پہنچائی، آصف علی زرداری نے چترال کے عوام کے دو ارب روپے کے قر ضے معاف کئے۔ضلعی رہنماانجینئرفضل ربی جان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں مذہب اورقومیت کے نام میں سیاست کوہمیشہ کے لئے ختم کریں گے اکثرلوگ مذہب اورقومیت کواستعمال کرکے ووٹ لینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بعض سیاسی قائدین چترال