306

ہزہانس پرنس کریم آغا خان (چہارم) کے سب سے چھوٹے فرزند علی محمد کا دورہ گلگت بلتستان

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرنس علی محمد اور دیگر فیملی ممبران کا دورہ گلگت بلتستان نیک شگون اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔ پرنس کریم آغا خان نے روز اول سے گلگت بلتستان جیسے دورافتادہ مشکل علاقوں کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کیا ہے ۔اے کے آر ایس پی ، آغا خان ایجوکیشن ،صحت ،اے کے ڈین این جیسے فلاحی اداروں نے خطے میں بسنے والے غریب عوام کی بھرپور خدمت کی ہے ۔پرنس علی محمد کے دورہ گلگت بلتستان سے دورافتادہ علاقوں اور گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو حل کرنے میں مدر حاصل ہو گئی ۔پاکستان پیپلز پارٹی پرنس آغا خان کے خاندان کے افراد کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور تمام فلاحی اداروں کی جانب سے گلگت بلتستان کے غریب عوام کی خدمت پر پرنس کریم آغاخان اور انکے اداروں کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں